Feature Top (Full Width)

Thursday, 10 March 2016

شجر کاری مہم کے سلسلے میں خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں روز گارڈن کا افتتاح

راجن پور(ڈسٹر کٹ ر پورٹر)شجر کاری مہم موسم بہار 2016ء کے سلسلے میں خواجہ فرید پارک کوٹ مٹھن میں روز گارڈن کے افتتاح کے موقع پر ڈی ایس پی راجن پور آصف رشید نے اپنے ہاتھ سے فائیکس اور گلاب کا پودا لگایا۔اس موقع پر ڈی او جنگلات طلعت عباس،ایس ایچ او کوٹ مٹھن،مقامی سماجی تنظیم کی طرف سے رخسانہ مبارک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ آفیسر جنگلات طلعت عباس نے بتایا کہ اس روز گارڈن میں 30مختلف انواع کے پھول لگائے جا رہے ہیں۔ضلع بھر میں امسال شجر کاری کا ٹارگٹ 3لاکھ 36ہزار پودے لگانا ہے۔جس کو سرکاری،نیم سرکاری اور پرائیویٹ رقبہ جات پر لگایا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ اس وقت تک مختلف اقسام کے 50ہزار پودے منگوائے جا چکے ہیں۔جن کو سرکاری دفاتر اور پارک میں لگایا گیا ہے۔مزید برآں مختلف سماجی تنظیموں کے ذریعے بھی شجر کاری کروائی جائے گی۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے حکم دیا ہے کہ تمام این جی اوز اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شجر کاری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا لگائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers