راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وسائل اور مسائل میں توازن رکھ کرہی پاکستان کو
خوبصورت بنایا جاسکتا ہے آبادی میں بے ہنگم اضافہ سے نہ صرف مسائل بڑھے
بلکہ ماں اور بچوں کی صحت بھی متاثر ہو نے لگی عوام الناس حکومت پنجاب کے
بہبود آبادی پروگرام کو ہر حال میں اپنائیں محفل قرات ونعت خوانی ہفتہ
بہبود آبادی کے سلسلے میں منائی جارہی ہے ان خیالات کااظہار ڈی اوسی آفتاب
احمد نے ڈسٹرکٹ پاپو لیشن ویلفئیر آفس میں ہفتہ بہبود آبادی کے حوالے سے
منعقدہ مقابلہ حسن قرات اور نعت خوانی میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم
کرتے ہوئے کہی اس بابرکت تقریب میں ضلع بھر سے قاری قرآن اور نعت خواں
حضرات شریک ہوئے تقریب میں اے ڈی ایل جی یعقوب شیروانی ،قاری محمود قاسمی
،امیر تحریک ختم نبوت حافظ جلیل الرحمن ،عبدالصمد درخواستی ،ڈی او پاپولیشن
خواجہ محسن رسول سمیت شہریوں ،ملازمین کی کثیر تعداد شریک ہوئی محفل کا
آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا بعدازاں قاری حضرات نے قرات کی اور نعت
خواں حضرات نے مدحت رسول ﷺ کی ڈی او پاپولیشن ویلفئیر خواجہ محسن رسول کا
کہنا تھا کہ ہفتہ آبادی کے سلسلہ میں تقریری مقابلہ اور سپورٹس مقابلہ جات
بھی منعقد کئے جارہے ہیں اس موقع پر ڈی اوسی آفتاب احمد اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ
پاپولیشن ویلفئیر ارشاد فرید بھٹہ نے بھی نعت کے اشعار پڑ ھے آخر میں ججز
کمیٹی کے فیصلہ کی روشنی میں اول ،دوئم اور سوئم آنے والے پوزیشن ہولڈرز
میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔
0 comments:
Post a Comment