راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں لیزر لینڈ لیولنگ کی قرعہ اندازی
میں مبینہ طور پر گھپلے ،ایک ہی خاندان کو کئی کئی لیزر بانٹ دیئے گئے
حقدار کاشتکار تاحال لیزر کی سہولیات سے محروم ،قرعہ اندازی ٹوپی ڈرامہ تھی
کسانوں کا الزام تفصیلات کے مطابق حکومت نے کاشتکاروں کو سبسڈی پر لیزر
لیولنگ مشین دینے کی اسکیم کااعلان کیا جس کے لئے اکتو بر2015 ء میں صوبہ
کی سطح کا اشتہار دیا گیا ضلع راجن پور میں محکمہ واٹر مینجمنٹ نے نہ ہی
تشہیر کرائی اور نہ ہی کوئی ڈسپلے کیا جس سے ضلع راجن پور کے کثیر
زمینداروں کو کانوں کان خبر نہ ہو نے دی گئی گذشتہ دنوں محکمہ نے چند بااثر
زمینداروں کو بلوا کر اُن میں لیزر لینڈ لیولنگ مشینوں کی بندر بانٹ کرتے
ہوئے فہرست جاری کردی فہرست میں چوک الہ آباد کے ایک ہی خاندان میں دو
مشینیں ،روجہان مزاری کے چک مٹ کے دو بھائیوں میں مشینوں کی تقسیم سمیت
بااثر افراد کے نام کامیاب کاشتکاروں میں ڈال کر آفیسران سے دستخط کراکر
مبینہ طور پر لاکھوں روپے کھرے کرلئے گئے کسانوں محمد امین،غلام اکبر
،مجاہد خاں ،حسن علی ودیگر نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ساڑھے چار لاکھ روپے کی
سبسڈی کے باعث آفیسران نے مبینہ طور پر لالچ میں آکربااثر زمینداروں میں
مک مکا کر کے اُنہیں کامیاب کاشتکار قرار دیا یوں ضلع بھر کے مثالی
کاشتکاروں کو حکومت کی اس سہولت سے محروم کردیا گیا ہے کاشتکاروں نے
وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری زراعت پنجاب سمیت اعلیٰ آفیسران سے فوری طور پر
اس بندر بانٹ کو منسوخ کرکے نئے سرے سے شفاف انداز میں لیزر لیو لنگ مشینوں
کی تقسیم کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment