راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور ،ضلع بھر میں سرکاری گاڑیوں کاناجائز
استعمال جاری ،مرمت کے نام پر ایک اندازے کے مطابق ماہانہ 10لاکھ روپے خرچ
،پٹرول کی مد میں بھی ہر ماہ لاکھوں روپے نکلوانے کا انکشاف ،تحقیقات کرائی
جائیں تو کئی آفیسران کو ہتھکڑیاں لگ سکتی ہیں تفصیلات کے مطا بق ضلع راجن
پور میں ڈی او ز اور ڈی ڈی اوز سمیت ضلعی وصو بائی محکموں کے پاس کئی سوکے
قریب سرکاری گاڑیاں موجود ہیں لاگ بک سے ہٹ کر ان گاڑیوں کی مد میں ہر ماہ
15سے 20لاکھ روپے کاتیل نکلوایا جارہا ہے جبکہ ان گاڑیوں کی کاغذوں میں
فرضی مرمت کے نام پر ہر ماہ دس سے پندرہ لاکھ روپے خرچ ہورہے ہیں آفیسران
اپنے نجی کاموں میں بھی سرکاری گاڑیوں کا بے دریغ استعمال کررہے ہیں جبکہ
کئی آفیسران ان سرکاری گاڑیوں کو گھر لے جاتے ہیں جہاں ان کے بچے اور
عزیزواقارب ان گاڑیوں پر ڈرائیو نگ سیکھتے ہیں ایکسیڈنٹ ہو نے کے باعث نئی
گاڑیاں اب دیکھنے کے قابل ہی نہیں رہیں،کئی گاڑیوں کا تو باقاعدگی سے تیل
تبدیل نہ کر نے پر کباڑہ کیا جارہا ہے آفیسران کی دیکھا دیکھی چھوٹے
اہلکاروں نے بھی گاڑیوں کو مادرِ شیر سمجھ کر بچوں کو سیر وتفریح اور گھروں
کے نجی امور سرانجام دینا معمول بنا رکھے ہیں حیرت انگیز امر یہ ہے کہ
کھڑی ہوئی گاڑیوں کی بھی ہرسال مرمت اور تیل کے فرضی بلز لاکھوں میں
نکلوائے جارہے ہیں جوسرکاری خزانے پر ایک بڑا بوجھ ہیں المیہ یہ ہے کہ
گاڑیوں کی منٹینس وفٹنس سرٹیفکیٹ جاری کر نے والا محکمہ بھی سرکاری آفیسران
کے ساتھ ملا ہوا ہے جو گاڑیوں کی فی لٹر کم کا سرٹیفکیٹ جاری کردیتا ہے جس
سے اس گاڑی کاڈرائیور اور متعلقہ آفیسر اس بچنے والی رقم سے ذاتی گاڑیوں
میں تیل ڈلوالیتے ہیں عوامی وشہری حلقوں نے ڈی سی او راجن پور ظہور حسین
گجر سے سرکاری گاڑیوں کا بے جااستعمال اور اس پر نکلنے والے فرضی اور بوگس
بلوں کی تحقیقات کرانے اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment