راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیونگ لائسنس معطل اور
روٹ کینسل کردیے جائیں گئے ،بڑھتے ہوئے حادثات کی روک تھام کیلئے تین رکنی
کمیٹی قائم ،صحافی ٹریفک پولیس کی کرپشن کی نشاندہی کریں ۔ان خیالات کا
اظہارریجنل پولیس آفیسر ٹریفک ڈیرہ غازی خان عبادت نصار خان نے سول
سوسائٹی،ٹرانسپورٹروں،ڈرائیورز اور ٹریفک پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے
کیا ۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک حادثات کی شرح میں خطر ناک حد تک اضافہ ہو گیا
ہے راجن پور میں گذشتہ سال کے دوران 65افراد ہلاک اور 272زخمی ہوئے امسال
2016 کے دوران 8افراد ہلاک ہو چکے ہیں ٹریفک قوانین پر عمل کر کے ہم
انسانی زندگیوں کو بچا سکتے ہیں جو ہمارا مذہبی فریضہ بھی ہے معمولی سی
غلطی کئی گھرانوں کی تباہی کا باعث بن جاتی ہے ۔اس سلسلے میں سیکریٹری آر
ٹی،موٹر وہیکل ایگزامینراور انچارج ٹریفک پویس راجن پور پر مشتمل تین رکنی
کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جوبڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کے اسباب اور اس کے سد
باب کیلئے اقدامات کریں گئے انہوں نے صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب منصور خان
سنجرانی کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ میڈیاٹریفک پولیس کی کرپشن اور کرپٹ
تٹریفک پولیس افسران کی نشاندہی کرے۔انہوں نے لائسنس کیلئے کاغذات جمع
کروانے والے کو فوری رسید جاری کرنے اور روزانہ کے اعداد و شمار بھجوانے کی
ہدایت کی ۔خلاف قانون کمرشل گاڑیوں کے خلاف بھی کاروائی کا حکم دیا انہوں
نے شرکاء سے کہا کہ ٹریفک پولیس بارے شکایات آئی جی پنجاب کی طرف سے قائم
کردہ شکایات سیل 8787پر کال کر کے درج کرائیں
0 comments:
Post a Comment