راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) لاہور میں ہونے والے خود کُش دھماکہ نے قوم کے زخموں
کو تازہ کر دیا ہے ، عبد الحمید شاکر صدر راجن پور پریس کلب دہشت گرد
مسلمان نہیں ہو سکتے ۔ عورتوں اور بچوں پر جنگوں کے دوران کافر بھی ہاتھ
نہیں اُٹھاتے تھے ۔ دہشت گردوں کا اسلام اور پاکستان سے کسی بھی قسم کا
کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اس قسم کے لوگوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ گلشن
اقبال پارک لاہور میں ہونے والے خود کُش دھماکہ نے قوم کے زخموں کو تازہ کر
دیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار صدر راجن پور پریس کلب عبد الحمید شاکر نے
لاہور میں ہونے والے افسوسناک واقعہ کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے پریس
کلب میں دُعائیہ تقریب سے کیا ۔ اس موقع پر حسنین عبا س سو نتر ہ ،عبد ا
لصبو رر حما نی ،چوہدر ی محمد یو سف ،فد احسین نا در ،ملک سجا د بو ہڑ ،عبد
الشکو ر رحمانی ،شیر علی سو نتر ہ، سا بق صد ر پر یس کلب انجینئر
امجدفاروق جنرل سیکرٹری نسیم لاکھا، نائب صدر مجاہد خان دریشک ،انفارمیشن
سیکرٹری منیر ناصر ، جوائنٹ سیکرٹری عامر نواز ، چیف ایگزیکٹو الحاج لیاقت
علی ، چیف کوارڈینیٹر سید عاشق حسین بخاری ، محمد امین بھُٹہ ، خُرم شہزاد
بھُٹہ ، شاہد اقبال طلحہ اور امتیاز حسین مشوری سمیت کثیر تعداد میں صحافی
شریک تھے ۔ اس موقع صدر پریس کلب کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف کی جانب سے
پنجاب بھر میں دہشت گردوں کے خاتمہ کے لیے فوری آپریشن کیے جانے پر پوری
قوم ان کی مشکور ہے اور پورا پاکستان دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنے کے پاک
فوج کے عزم کے ساتھ ہے ۔
0 comments:
Post a Comment