راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)راجن پور، پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن کے زیرانتظام سٹیلائیٹ
ٹاؤن واقع عاقل پور روڈمیں کمرشل پلاٹوں کی مبینہ نیلامی ،بااثر دریشک
سردار خاندان کو سستے داموں 3 کمرشل پلاٹس کی بندر بانٹ ،شہریوں کے احتجاج
پر پانچ پلاٹوں کی نیلامی کئے بغیر نیلامی کمیٹی اُٹھ کرچلی گئی ،نیلام شدہ
8 کمرشل پلاٹس کی نیلا می منسوخ کی جائے شہریوں کاوزیراعلیٰ پنجاب سے مطا
لبہ تفصیلات کے مطابق پنجاب ہاؤسنگ ٹاؤن ایجنسی کے زیرانتظام عاقل پور روڈ
نزد نیو ڈسٹرکٹ جیل پر 12 سے زائد کمرشل پلاٹس نیلا م کر نا تھے جس میں ڈی
جی خان دفتر سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد محمود ودیگر عملہ تحصیل میو نسپل ایڈ
منسٹریشن راجن پور پہنچا جبکہ ضلعی انتظا میہ سے تحصیلدار محمداعظم خان
گوپا نگ ودیگر شریک ہوئے نیلامی میں بیٹھنے والے شہریوں محمد ساجد ،محمد
یٰسین ،اکرام اللہ ودیگر نے میڈیا کو بتلایا کہ بیش قیمت تین کمرشل پلاٹس
بااثر دریشک سردار خاندان کوانتہائی سستے داموں نیلام کئے گئے جبکہ دیگر
بولی دہندگان کو موقع ہی نہ دیا گیا اس طرح جب شہریوں نے اس پر احتجاج کیا
تو نیلامی کمیٹی جن میں تحصیلدار سردار اعظم خان گوپانگ ودیگر اُٹھ کرچلے
گئے شہریوں کا کہنا تھا کہ قیمتی سرکاری پلاٹس کرپٹ آفیسران بھاری رشوت کے
عوض اونے پو نے داموں بندر بانٹ کررہے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور
سیکرٹری پنجاب ہاؤسنگ اتھارٹی سے فوری طور پر بیش قیمت کمرشل پلاٹس کی
ڈھونگ نیلامی کو منسوخ کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment