راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب بھر میں ضلعی سطح پر فلاور شوز کا انعقاد ایک
احسن اقدام ہے جسکی وجہ سے لوگوں کی زندگی میں ایک خوشگوار تبدیلی محسوس کی
جارہی ہے۔ہر طرف خوبصورت پھول کھلتے نظر آرہے ہیں اور فضاؤں میں ہر طرف
محسور کن خوشبوئیں محسوس کی جا رہی ہیں ۔ جشن بہاراں کی آمد کے حوالے سے
ضلع راجن پور میں بھی 3روزہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ،جو کہ
21-22-23مارچ کو جشن بہاراں منایا جائے گااور 22مارچ کو خاص طور پرخواتین
اور بچوں کے حوالے سے فخر جہاں پار ک میں ایک تقریب کا اہتما م کیا جا رہا
ہے جدھر صرف خواتین اور بچوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔ اس حوالے سے ای ڈی
سیڈی اصغر جلبانی کو فوکل پرسن کی ذمہ داری دی جارہی ہے۔ان باتوں کا اظہار
ڈی سی او راجن پور چوہدی ظہور حسین گجر نے ضلع بھر میں جشن بہاراں کی آمد
کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی
عبدالفاتح ،اے سی راجن پور،ای ڈی او تعلیم، ڈی او تعلیم فوزیہ حنا، ڈپٹی
ڈائریکٹر کالجز کلیم اختر قریشی، ڈی او لیبر، سپریٹنڈنٹ دارالامان، ڈی او
سپورٹس،ڈی او پاپولیشن اور دیگر متعلقہ افسر ان نے شرکت کی۔بعد ازاں ضلع
بھر میں قائم بھٹوں میں بچوں کے حوالے سے چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی خلاف ورزی
پر بھی بات چیت کی گئی ۔ڈی سی او نے ہدایت کی کہ بچوں کے حوالے سے کوئی
بھی عذر قبول نہیں کیا جائیگا،اے سی صاحباسن اپنی اپنی ٹیموں کے ہمراہ
روزانہ کی بنیادوں پر چیکنگ کا نظام جاری رکھیں۔اس کے ساتھ ساتھ بچوں کی
سکولوں میں حاضری کو بھی یقینی بنایا جائے۔
0 comments:
Post a Comment