راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پاسپورٹ آفس راجن پور کوقائم ہوئے بمشکل ایک ماہ ہوا
رشوت کاسلسلہ شروع ،ٹاؤٹ مافیا نے باہر دوکانیں سجا لیں شہریوں کو مشکلات
کاسامنا وزارت داخلہ کرپشن کا نوٹس لے اور ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ کرے تفصیلات
کے مطابق ضلع راجن پور کے عوام کے دیرینہ مطالبہ پر راجن پور میں پاسپورٹ
آفس قائم کیا گیا مگر آفس کے قائم ہوتے ہی پاسپورٹ بنوا نے کے نرخ مقرر
ہوگئے اور پاسپورٹ دفتر میں بیٹھے آفیسرز نے مبینہ طور پر ٹاؤٹ مقرر کرلئے
جو باہر سے ہی پاسپورٹ بنوانے والے شہریوں کو گھیر لیتے ہیں اور اگر کوئی
شہری خود پاسپورٹ بنوا نے کی کوشش کرے تو نہ ہی اُسے درخواست فارم اور نہ
ہی بینک چالان مہیا کیا جاتا ہے نتیجتاً شہریوں کو ٹاؤٹ مافیا سے لین دین
کر نا پڑتا ہے یہی ہی نہیں پاسپورٹ دفتر کے باہر ٹاؤٹ مافیا نے ٹریول
ایجنسی کا بورڈ لگا کر اپنی دوکانیں سجارکھی ہیں جو کہ غیر رجسٹرڈ ہیں
شہریوں نے وزارت داخلہ کے آفیسران سے ضلع راجن پور دفتر میں کرپشن کا خاتمہ
اور ٹاؤٹ مافیا کاقلع قمع کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment