را
جن پو ر(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حسن قرات اور نعت خوانی کے مقابلہ جات میں
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور کی طالبات پوزیشن لے گئیں۔وزیراعلیٰ پنجاب
کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجن پور میں ڈسٹرکٹ لیول کے حسن قرات
اور نعت خوانی مقابلہ جات منعقد کرائے گئے ہیں۔جس میں ضلع بھر کے کالجز
برائے خواتین جام پور،کامرس کالج راجن پور،کوٹ مٹھن اور فاضل پورنے شرکت
کی۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی
تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج راجنپور مسز
شاہینہ ناز نے کہاکہ طالبات کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے اس قسم کے
پروگراموں کا انعقاد بہت ضروری ہے۔نصاب سے ہٹ کر غیر نصابی سرگرمیاں بھی
طالبات کیلئے ضروری ہیں۔اس تقریب میں دیگر کالجز کی پرنسپلز ،سٹاف اور
طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے آخر میں پوزیشن ہولڈرز طالبات
میں انعامات کی تقسیم کی گئی۔
0 comments:
Post a Comment