راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ پبلک سکول کی غفلت یا غلطی ،جماعت نہم کی
طالبہ بورڈ کے داخلے سے محروم ،بچی اپنا تعلیمی سال ضائع ہو نے سے شدید
دلبرداشتہ ،ڈی سی او نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر کے رہائشی
حفیظ اللہ مزاری نے صحا فیوں کو بتلایا کہ اُس کی بچی( ف) ڈی پی ایس راجن
پور میں کلاس نہم کی ریگولر طالبہ ہے اُنہوں نے بچی کے بورڈ داخلہ کے لئے
وقت پر فیسیں جمع کروائیں مگر اکاؤٹنٹ خرم نے اُن کی بچی کاداخلہ بورڈ نہیں
بھجوایا جس کی وجہ سے اُس کی بچی کاتعلیمی سال ضائع ہوگیا ہے اُن کامزید
کہنا ہے کہ پرنسپل نوید قمر اور اکاؤٹنٹ خرم کی وجہ سے اُن کی بچی امتحان
دینے سے محروم ہوگئی ہے اُن کا کہنا تھا کہ اُس کی بیٹی اتنی دلبرداشتہ
ہوگئی تھی کہ خودسوزی کر نا چاہتی تھی والدنے ڈی سی او راجن پور سے اس غفلت
پر پر نسپل ڈی پی ایس کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment