راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردار اظہر خان گوپانگ نے کہا
مٹھن کوٹ کی تعمیر و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ شہر
کی خوبصورتی کے لئے مقامی ایم این اے ڈاکٹر حفیظ الرحمن دریشک نے چھ کروڑ
روپے کی سکیمیں منظور کروائی ہیں جس سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک نظریاتی جماعت ہے اور ملک سے جاگیردارانہ
نظام کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ حکومت ضلع راجن پور سے
پسماندگی اور غربت کے خاتمے کے لئے تمام وسائل خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا
کہ سابق دور کی نسبت موجودہ حکومت ضلع کی ترقی کے لئے اربوں روپے کے فنڈز
فراہم کررہی ہے جس سے علاقہ میں خوشحالی و ترقی کا نیا دور شروع ہوگا۔ خادم
اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے پسماندہ اضلاع کی تعمیر و ترقی پر خصوصی
توجہ دے رہے ہیں۔ خصوصاً ضلع راجن پور کی پسماندگی کے خاتمہ کے لئے حکومت
سنجیدہ اقدامات کررہی ہے۔ اس موقع پر حاجی رؤف دریشک‘ محمد مدنی گوپانگ‘
فاروق قریشی‘ سید حسنین بخاری‘ مقصود گجر‘ ملک کفایت‘ میاں طاہر فرید‘
حسنین شکیل قریشی و دیگر موجود تھے۔
0 comments:
Post a Comment