Feature Top (Full Width)

Monday, 14 March 2016

ضلع راجن پور میں پھولوں کی نمائش سے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر ) ضلع راجن پور میں پھولوں کی نمائش سے عوام کو تفریح کے مواقع میسر آئیں گے۔یہ تین روزہ نمائش 21مارچ سے شروع ہو گی۔جبکہ 22مارچ کو خالصتاًخواتین اور بچوں کے لئے ہو گا۔یہ رنگا رنگ نمائش فخر جہاں پاک میں ہو گی۔جس میں 50ہزار مختلف پھولوں کے گملے سجائے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے تین روزہ فلاور شو کے سلسلے میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر اے ڈی سی،ڈی او سی،اے سیز،ڈی او پلانگ،ای ڈی او سی ڈی،ای ڈی او زراعت،ڈی او پاپولیشن،ڈی او جنگلات،ڈپٹی ڈائریکٹرکالجز،پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج، ڈی او لیبر، ای ڈی او تعلیم،ڈی اور سوشل ویلفیئر ،سپریٹینڈنٹ دارالامان،ڈپٹی ڈی اوز سوشل ویلفیئر،ڈی او تعلیم زنانہ و مردانہ،ڈی او سپورٹس ،ٹی ایم اوزاور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ تمام متعلقہ افسران اس پھولوں کی نمائش میں حصہ لیں اور ان محکموں کے درمیان پھولوں کی نمائش کا مقابلہ بھی ہو گا۔ڈی سی او نے محکمہ تعلیم کے افسران کو ہدایت کی کہ فخر جہاں پارک میں اپنے اپنے پھولوں کے سٹال لگائیں۔اے سی جام پور قمر الزمان قیصرانی نے بتایا کہ تحصیل جام پور میں 25مارچ سے نمائش شروع ہو گی جو تین روز جاری رہے گی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers