راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) خاندا نی رنجش پر 4 مسلح حملہ آوروں کا رشتے داروں کے
گھر میں گھس کر اہل خانہ پر تشدد،خاتون اور دیگر اہلخا نہ شدید زخمی
،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی ایمر جنسی میں داخل ،ڈی پی او کے حکم پر تھا نہ سٹی میں
مقد مہ درج ،مگر ملزمان نہ صرف آزاد گھوم رہے ہیں بلکہ سنگین نتائج کی
دھمکیاں دے رہے ہیں وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب نوٹس لیں تفصیلات کے
مطابق راجن پور شہر کی یونین کونسل غر بی کے رہائشی محمد نصراللہ شاہ،فیض
کریم شاہ،اسد کریم ،راہب علی نے میڈیا کے نمائندوں کو بتلایا کہ 10 مارچ کو
سید سلیم شاہ،عمیرشاہ،عثمان شاہ اور عدنان شاہ جو کار پر سوار ہو کرآئے
اُن کے گھر میں گھس کر اہلخانہ پر ڈنڈوں اور سوٹوں سے یکا یک حملہ کردیاجس
کے نتیجے میں خاتون اطہر بی بی ودیگر اہلخا نہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری
طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال راجن پور کی ایمر جنسی میں داخل کیا گیا جہاں پر سٹی
پولیس نے زخمیوں کے بیانات قلم بند کئے ڈی پی او راجن پور کی ہدایت پر
ملزمان کے خلاف مقد مہ درج تو ہوا مگر سٹی پولیس کی روایتی غفلت سے ملزمان
نہ صرف سرعام گھوم رہے ہیں بلکہ اُنہوں نے متاثرین کو سنگین نتائج کی
دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ سٹی پولیس نے جان
بوجھ کر ملزمان کوگرفتار نہ کیا اور اب ملزمان مقد مہ کی پیروی سے باز رہنے
کی دھمکیاں دے رہے ہیں متاثرین کا کہنا تھا کہ وہ غریب سید ہیں اور ملزمان
کا مقا بلہ کر نے کی طاقت نہیں رکھتے انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی
پنجاب سے فوری نوٹس لینے اور انصاف فراہم کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment