را
جن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ابتدائی سطح کے طلبہ میں تخلیقی سوچ اور ان میں
تعلیمی قابلیت پیدا کرنے کے لیے حکومتِ پنجاب محکمہ تعلیم نےکلاس دوئم اور
سوئم کی کتب میں سے ریاضی ، اردو اور انگریزی میں جدید خطوط پر تبدیلی کی
ہے۔ تاکہ ہماری آنے والی نسل تعلیمی دنیا میں آنے والی جدّت اور تعلیمی
معیار کا مقابلہ کر سکیں۔ جو کہ پنجاب حکومت کا ایک احسن اقدام ہے۔ جس کو
والدین ، اساتذہ اور شعبہ تعلیم سے وابستہ تمام افراد نے سراہا ہے۔ اس سے
آنے والی نسل تعلیمی چیلنجز کا مقابلہ کر سکے گی۔ موثر ورکشاپ، پیشہ وارانہ
تربیت اور ذہن سازی کسی بھی ورکشاپ کے بنیادی اجزاء ہیں۔ مائکروٹیچنگ کلاس
دوئم اور سوئم کے لیے نہایت ضروری ہے۔ پرائمری تعلیم میں کورس کی تبدیلی
کے پیشِ نظر اسے تمام ضلع کے سکولوں میں لاگو کرنا ضروری ہے۔ انہی خیالات
کا اظہار جناب عبدالفتح صاحب ADC راجن پور اور عبدالرؤف صاحب DMO راجن پور
نے ڈسٹرکٹ ٹیچر ایجوکیٹرز (DTEs) کی ورکشاپ ڈی ٹی ایس سی /گورنمنٹ ماڈل
ہائی سکول نمبر 1 راجن پور میں کیا۔ جناب چوہدری نور احمد صاحب ڈی ٹی ایس
سی ہیڈ نے اغراض و مقاصد ، پرائمری کورس میں بنیادی تبدیلیوں اور جدید
تعلیمی نصاب کی اہمیت پر زور دیا اور حکومت پنجاب کی تعلیمی اصلاحات پر
روشنی ڈالی۔
0 comments:
Post a Comment