Feature Top (Full Width)

Saturday, 19 March 2016

درخت لگانا صدقہ جاریہ اور نبی کریم ؐ کی سنت ہے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )درخت لگانا صدقہ جاریہ ہے بلکہ درحقیقت نبی کریم ؐ کی سنت ہے اور تمام مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ وہ اس نیک فریضے میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔شجرکاری مہم موسم بہار 2016ء میں گورنمنٹ کے تمام ادارے اور سول سوسائٹی کے ہر طبقے کو پورء جوش و خروش سے حصہ لیکر اس کو کامیاب بنانا چاہیئے ۔اس حوالے سے محکمہ جنگلات کی اہم ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوام کو درختوں کی بڑھوتری کے حوالے سے آگاہی مہم چلائیں۔عوام کو بتایاجائے کہ مستقبل میں درخت ہی ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے ضامن ہوں گے ۔ میں اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ محکمہ جنگلات راجن پور کو اس نیک کام میں کامیاب کرے۔ ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے محکمہ جنگلات کو جاری کردہ ایک دعائیہ مراسلے میں کیا ہے۔ ڈی سی او نے اپنے جاری کردہ مراسلے میں ضلع راجن پور کے تمام سرکاری دفاتر کے لئے شجرکاری مہم2016کا ٹارگٹ مقرر کردیا ہے ۔انہوں نے تمام مکاتب فکر کے لوگوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم 2016 میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور اپنے حصے کا پودا لگائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers