راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر نے حکومت
پنجاب کی جانب سے آئے ہوئے آرڈر کے مطابق مختلف ہسپتالوں اور ہیلتھ کیئر
یونٹس میں اپنی نگرانی میں ادویات کے سیمپل لیئے اور مزید کارروائی کے لئے
آگے بھجوادیا۔اس حوالے سے پہلے ڈی ایچ کیو راجن پور میں قائم سٹو ر کا دورہ
کیا جدھر 20مختلف ادویات کا سیمپل لیا اور پھر اپنی نگرانی میں تمام
ادویات کو سیل کروایا۔ایکسر ے وارڈ کا دورہ کرتے ہوئے ادارہ یونیسیف کی
جانب سے ڈیجیٹل ایکسر ے پلانٹ فراہم کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا۔ ہسپتال
میں آئے مریضوں سے ان کے مسائل پوچھے اور موقع پر انکو حل کرایا۔اس کے ساتھ
ہی ہسپتال میں جاری تعمیراتی کاموں کا معائنہ بھی کیا اور موقع پر ہدایات
جاری کیں۔اس کے بعد انہوں نے رات گئے تک مختلف ہسپتالوں کے اسٹورز وغیرہ
کا معائنہ کیا اور رورل ہیلتھ سینٹر محمد پو رمیں 10 او رٹی ایچ کیو جام
پور میں 20 مختلف ادویات کے سیمپل لے کر سیل کردیئے تاکہ مزید کارراوائی کے
لئے آگے بھیجاجائے۔
0 comments:
Post a Comment