راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ضلع راجن پور میں ہماری پولیس کے شہداء ایک تاریخ رقم
کر رہے ہیں تاکہ ہماری آنیوالی نسلیں دہشتگردی سمیت تمام غلاظتوں سے محفوظ
رہیں اور ایک پرامن ماحول بن سکے۔کانسٹیبل طارق بھی ان شہداء میں شامل ہو
چکا ہے جسکی ہمت اور جوانمردی ہمیشہ یاد رکھی جائیگی۔کچہ کے علاقے میں جاری
آپریشن کے نتیجے میں شہید ہونیوالے پولیس اہلکار اپنی مثال آپ ہیں اور آئی
جی پنجاب پہلے ہی شہداء کے حکومتی پیکج کی تفصیل بتا چکے ہیں کہ شہید کے
خاندان کو ایک سرکاری نوکری پولیس ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے دیجائے گی ۔ہم نے
شہید کانسٹیبل طارق کو ہمیشہ یاد رکھنے کے لئے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری کوٹ
مٹھن سکول کو شہید طارق کے نام سے منسوب کرنے کی تجویز بھیج دی ہے اور ہمیں
امید ہے کہ یہ تجویز قبول ہوگی۔ان باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور
چوہدری ظہور حسین گجر نے کوٹ مٹھن میں شہید کانسٹیبل طارق کے گھر فاتحہ
خوانی کے موقع پر کیا ۔اس موقع پرممبر قومی اسمبلی جعفر خان لغاری،حمزہ
کمال فرید، ای ڈی او صحت،ایس ایچ او کوٹ مٹھن،تحصیلدار راجن پور،چیئرمین
مارکیٹ کمیٹی راجن پور اور دیگر متعلقہ افراد موجود تھے۔جعفر خان لغاری نے
شہید طارق کے بھائی اور والد سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ میں ہر قدم
پر آپکا ساتھ دوں گا اور حکومتی امداد ملنے کے کسی بھی مرحلے میں مشکل پیش
آئے تو اپنا بھرپور کردار ادا کروں گا۔مرحوم کے بیٹے کا وظیفہ بھی لگواؤں
گا اور خود بھی مدد کرتا رہوں گا۔
0 comments:
Post a Comment