Feature Top (Full Width)

Tuesday, 19 April 2016

جو انو ں میں شہید سا تھیو ں کا بد لہ لینے کا جذ بہ زور پکڑ چکا ہے فیا ض الحق

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں سب انسپکٹر سمیت چھ پولیس اہلکاروں کی شہادت اور چوبیس پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنائے جانے کے باوجود پنجاب پولیس کے جوانوں کے حوصلے پست نہ ہوئے بلکہ جوانوں میں شہید ساتھیوں کا بدلہ لینے کا جذبہ زور پکڑ چکا ہے پتن لنڈ پر تعینات پولیس ملازمین اسی جذ بے سے سرشار ہیں پولیس کے جوانوں نے پکٹ پر مکمل چاک وچوبند رہ کر پکٹ کو سنبھال رکھا ہے پکٹ انچارج چوہدری محمد فیاض الحق نے صحافیوں کو بتلایا کہ دشمن کے خاتمہ تک اس دریائی کچہ میں موجود رہیں گے اور دہشت گرد عناصر کے قلع قمع کرنے تک پولیس کے جوان اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے اس موقع پر جوانوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کی جانب سے وسائل کی کوئی کمی نہیں ہمارے حوصلے بلند ہیں انشاء اللہ غلام رسول عرف چھوٹو گینگ کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers