Feature Top (Full Width)

Tuesday, 12 April 2016

ہم سب کو ٹیکس ادا کر کے قومی فریضہ پورا کرنا ہے ظہور حسین گجر

را جن پور( )ٹیکس قوم کی امانت ہیں اور صحت تعلیم اور دیگر شعبوں میں سہولیات کی فراہمی کا ضامن ہیں۔پنجاب حکومت لوگوں کے حقوق کے لئے اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ہم سب کو ٹیکس ادا کر کے قومی فریضہ پورا کرنا ہے۔ا ن خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے ٹیکس ڈے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ وز یر اعلیٰ پنجاب اس امانت کو شفافیت اور جدت کے ذریعے لوگوں کو مسائل کم کر کے وسائل میں بدل رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیکس کلچر کو فروغ دے کر عوام الناس کو بہتر سہولیات فراہم کی جائیں۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں پنجاب ریوینیو اتھارٹی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ٹیکس وصول کرنے والے محکمے اپنے آپ کو فعال بنائیں اور بلا تفریق ٹیکس کی وصولی کو تیزی کے ساتھ یقینی بنائیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers