Feature Top (Full Width)

Tuesday, 12 April 2016

ضلع راجن پور میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )ضلع راجن پور میں شجر کاری مہم تیزی سے جاری ہے۔انشاء اللہ ضلع راجن پور کو سرسبز اور شاداب بنا دیں گے۔معاشرے میں رہنے والے افراد بھی اپنے اپنے حصے کا ایک ایک پودا ضرور لگائیں۔ان خیالات کا اظہار ڈی او تعلیم سیکینڈری ارشاد احمد نے ڈی او فاریسٹ طلعت عباس کے ہمراہ عمر کوٹ اور ونگ کے ہائی سکولز میں پودا لگا نے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر محکمہ تعلیم ،جنگلات و زراعت کے افسران بھی موجود تھے۔ڈی او فاریسٹ طلعت عباس نے کہا ہے کہ آج موسمی تبدیلی کے پیش نظر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اس سے نہ صرف انسان بلکہ جانور اور پرندے بھی فائدہ حاصل کرتے ہیں۔اور درخت لگانا بھی سنت نبوی ﷺ ہے۔اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers