راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) چھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن میں ضلع پولیس کووسائل
فراہم نہ کرکے حکو مت پنجاب نے پولیس کے جوانوں پر ظلم ڈھایا ہے سننے میں
آیا ہے کہ نہ ہی پولیس کو کھانا اور نہ ہی بھاری تعداد میں اسلحہ فراہم کیا
گیا اس طرح گن شپ ہیلی کاپٹرز کے بغیر پولیس کے جوانوں کو جدید اسلحہ سے
لیس چھوٹو گینگ کے جزیرہ میں پیش قدمی کے لئے دباؤ ڈالا گیا وسائل کے بغیر
حکم نافذ کر نے والے آفیسران کی تحقیقات کرائی جائیں یہ باتیں پیپلز پارٹی
کے ٹکٹ ہولڈر پی پی249 سردار محمدیوسف خان گبول نے ایک ملاقات کے دوران
کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پولیس کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں
نے وسائل میں کمی کے باوجود بہادری کا مظاہرہ کیا اور لڑتے لڑتے اپنی
جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہم شہید جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اورورثاء کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں اور دعاء کر تے ہیں کہ اللہ تعالیٰ
شہداء کے درجات بلند کرے اور مغوی پولیس اہلکاروں کو جلد رہائی نصیب ہو۔
0 comments:
Post a Comment