Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 April 2016

بچو ں کو حفا ظتی ٹیکو ں کا کو رس ہر صورت مکمل کر ائیں ظہو ر حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )حکومت پنجا ب عوام کو صحت کی سہولیات دہلیز پر پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر اس سلسلے میں کوشاں ہے۔اپنے بچوں کو پیدائش کے فوراً بعد حفاظتی ٹیکے مفت لگوائیں اور مسلسل دو سال تک کا کورس مکمل کروائیں۔تاکہ ان کو نو مہلک بیماریوں سے محفوظ کیا جا سکے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے حوالے سے منعقدہ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس سیمینار میں ملتان سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق صاحبہ نے دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے خصوصی طور پر شریک ہوئیں۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض لغاری،ڈاکٹر صدیق خان،ای ڈی او کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی،ڈاکٹر علی ہاشم،ایم ایس ڈی ایچ کیو،پولیو کنٹرول روم سے آفتاب احمد،جمشید فرید،رخسانہ مبارک،شفیق شاہ، کمیونیکیشن آفیسر پولیو مہم کے علاوہ ڈاکٹرز،پیرا میڈیکل سٹاف اور سول سوسائٹی و این جی اوز کے نمائندہ گان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار سے ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے خیالات ک اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مائیں اپنے بچوں کا خاص طور پر خیال رکھیں اور حفاظتی ٹیکہ جات کے کورس میں کوتاہی نہ برتیں۔حکومت محکمہ صحت جیسے ادارے کو فروغ دے رہی ہے۔اس سیمینار کا مقصد آپ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ معلومات فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت،ڈاکٹر صدیق خان اور دیگر نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ پولیو کنٹرول روم سے ڈاکٹر علی ہاشم نے پولیو وائرس پر تفصیلی بریفنگ دی۔ بعد ازاں ڈی سی او ظہور حسین گجر اور ایم این اے و پارلیمانی سیکریٹری شاہین شفیق نے اپنے ہاتھوں سے محکمہ صحت اور این جی اوز سے اچھی کارکردگی دکھانے والے ملازمین و افسران کو اعزازی شیلڈز بھی دی گئیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers