Feature Top (Full Width)

Wednesday, 6 April 2016

باردانہ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں 100فیصد ممکن بنایا جائے ظہور حسین گجر

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کسانوں میں باردانہ کی شفاف اور منصفانہ تقسیم کو ہر صورت میں 100فیصد ممکن بنایا جائے۔مڈل میں کے کردار اور کسی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ پریکورمنٹ سپروائزری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔جس کے کنوینئرڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ہوں گے جبکہ فوکل پرسن اے ڈی سی کو مقرر کیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ڈی سی او ظہور حسین گجر نے گندم خریداری اور کسانوں میں باردانہ کی منصفانہ تقسیم بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو،ڈی ایس پی اعجاز احمد رندھاوا،اسسٹنٹ کمشنرز،ای ڈی او زراعت،ڈی ایف سی ،تحصیل دارو نائب تحصیل دار،فوڈ انسپکٹرزکے علاوہ مارکیٹ کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے اسسٹنٹ کمشنرز اور ڈی ایف سی کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں قائم نو سینٹرز پر کسانوں اور کاشتکاروں کے بیٹھنے ، پینے کے پانی اور سائے کا بہترین انتظام ہونا چاہئے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ باردانہ کی تقسیم 15اپریل سے شروع ہو گی۔جس کا ٹارگٹ ایک لاکھ پچپن ہزار میٹرک ٹن ہے۔باردانے کی تقسیم پہلے دس دن میں پچاس فیصد،دوسرے دس دن میں تیس فیصد اور آخری دس دن میں بیس فیصد ہو گی۔تحصیل راجن پور میں چار،جام پور میں تین اور تحصیل روجھان میں دو سینٹر بنائے گئے ہیں۔گندم کا ریٹ 1300روپے فی من مقرر کیا گیا ہے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ پٹواری حضرات کا اہم کردار ہوتا ہے اور وہ اپنے فرائض منصبی کو بڑے احسن طریقے سے سر انجام دیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers