Feature Top (Full Width)

Tuesday, 19 April 2016

چھوٹو گینگ اس علاقہ کے ناسور ہیں غلام مبشر میکن

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر غلام مبشر میکن نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر اور چھوٹو گینگ اس علاقہ کے ناسور ہیں ان کے خلاف بھرپور آپریشن کر کے اس علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا ئیں گے پاک فوج کی مدد سے تحصیل روجہان میں مکمل امن قائم کیا جائیگا یہ باتیں انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے سولہ سو جوان اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ پنجاب کانسٹیبلری کے دوسوسے زائد جوان بھی پہنچ رہے ہیں اُن کا کہنا تھا کہ پنجاب پولیس کے حوصلے جوان ہیں اور فورسز کی مددسے اس علاقہ میں پیش قدمی جاری ہے ایک سوال کے جواب میں اُن کا کہنا تھا کہ کچہ مورو اور کچہ جمال سمیت کچہ کے علاقہ کو مکمل سیل کردیا ہے تاکہ ڈاکوؤں کو یہاں سے فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے اُن کا کہنا تھا کہ مغوی پولیس اہلکاروں کی بازیابی اولین ترجیح ہے اور پہلی فرصت میں پولیس کے جوانوں کو ڈاکوؤں کے چنگل سے نکالا جائیگا اس موقع پر پی آر او سید ثقلین شاہ بھی موجودتھے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers