Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 April 2016

راجن پور کمشنرڈیر ہ کی زیرصدارت اجلاس،لینڈریکا رڈ کمپیوٹر ائز یشن کسان پیکیج کے امو ر کا جا ئزہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) کیا یہ ممکن ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب جب پٹوار کلچر کے خاتمے کی بات کریں تو ضلع راجن پور کا ایک اچھا امیج جائے کہ ادھر لینڈریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کا مرحلہ شفاف طریقے سے جاری ہے اور اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ اب ہم تیسرے مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور امید کرتا ہوں کہ یہ آخری مرحلہ ہوگا۔تمام تحصیلدار حضرات لازمی خود چیک کریں کہ جو کسان پہلے کوئی اور فصلیں کاشت کر رہے تھے ،اب ایکدم کپاس کیسے کاشت کر رہے ہیں،کیا اس کی وجہ بے ایمانی سے کسان پیکج حاصل کر نا تو نہیں؟اس سلسلے میں محکمہ زراعت والے اپنی معاونت کے لئے محکمہ شماریات کو بھی ساتھ رکھیں۔جنکا بھی رقبہ 80فیصد کاشت کی رپورٹ کر رہا ہے ادھر ریونیو افسران اور اے سی صاحبان خود جا کر چیک کریں۔ان باتوں کا اظہار کمشنر ڈی جی خان محمد یثرب نے ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کے ہمراہ ایک جائزہ اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اس موقع پر اے ڈی سی عبدالفتاح ہولیو،بی ایم پی کمانڈنٹ عمران منیر،اے سی راجنپور،اے سی روجھان،اے سی جام پور،تمام متعلقہ ای ڈی اوز،تمام متعلقہ دیگر افسران نے شرکت کی۔دوران بریفنگ لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ سینٹر کے عملے نے بتایا کہ ضلع راجن پور میں ٹوٹل 7909درخواستیں موصول ہوئیں جنکی تفصیل کے مطابق ابھی تک تحصیل راجنپور میں 219درخواستیں آئیں ،جن میں سے 196مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے ،تحصیل جام پورمیں183میں سے 163 مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، تحصیل روجھان میں 89میں سے 59مواضعات کا ریکارڈ مکمل کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے، جبکہ ٹرائبل ایریا کے 43 مواضعات کا مکمل ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہو چکا ہے۔کمشنر ڈی جی خان نے کہاکہ تمام رہ جانیوالے مواضعات کا ریکارڈ اے سی صاحبان فوری چیک کریں اور 2014سے لیکر ابھی تک کا تمام ریکارڈ چیک کیاجائے کہ کون کون پٹواری تھا اور انکو Explanationجاری کریں ،ساتھ میں کوئی ٹارگٹ دیں کہ اپنا کام مکمل کریں ورنہ چارج چھوڑدیں۔اے سی صاحبان روزانہ کی بنیاد پر روزنامچہ میں انٹری کو یقینی بنائیں۔آپ لوگوں کے ریکارڈ پر ہی لینڈ کمپیوٹرائزڈشفاف طریقے سے مکمل ہو سکتا ہے۔ کمشنر ڈی جی خان نے مزید محکمہ فوڈ کو ہدایت کی کہ گندم کی کٹائی 15تاریخ سے 31تاریخ تک ہو رہی ہے اور،ایسا نہ ہو کہ پچھلے سال کی طرح تاریخ آگے ہونے سے گندم کی کٹائی کا عمل متاثر ہو اور نمی کا ماحول متاثر کرے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers