راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سرائیکی صوبہ سرائیکی خطہ کے عوام کے دِلوں کی
دھڑکن بن چکا ہے سرائیکی خطہ کی عوام غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کررہے
ہیں غربت کی وجہ سے سرائیکی خطہ کے نوجوان اب خود کشیوں پرمجبور ہوچکے ہیں
یہ باتیں سرائیکستان قومی اتحاد کے سربراہ خواجہ غلام فرید کوریجہ نے راجن
پور میں تنظیمی یونٹ کی تشکیل کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا دیگر مقررین سردار خان لنڈ،سرائیکی انقلابی شاعر اختیار جوہر عمر
کوٹی،محمد بخش براٹھا ،اللہ ڈتہ بدنام ودیگر کہنا تھا کہ سرائیکی خطہ کے
غیور عوام متحد ہوجائیں اورحکمرانوں سے سرائیکی صو بہ کا مطالبہ کریں اُن
کا کہنا تھا کہ جبتک ہمیں الگ پہچان نہیں ملتی تب تک سرائیکی خطہ کے عوام
کو اُن کا حق نہیں مل سکتاقبل ازیں وارڈ نمبر 10 راجن پور شہر کے تنظیمی
عہدیداروں کااعلان کیا گیا جس کے مطابق صدر عامرسہیل ،نائب صدر احمد
محمود،جنرل سیکرٹری وسیم بھٹہ،جوائنٹ سیکرٹری جام ارشد ،سیکرٹری فنانس
شہباز مجیدشامل ہیں اس موقع پر سربراہ قومی اتحاد خواجہ غلام فرید کوریجہ
نے نئے عہدیداروں کو سرائیکی پارٹی میں عہدوں کی مبارکباد دی اس موقع پر
امتیاز ڈاہا،شاہ زیب،محمدارسلان،محمد حفیظ مکول،آصف عرف شانی،امجد
ڈاہا،یٰسین حجانہ،ابرار علی لنڈودیگر شریک ہوئے ۔
0 comments:
Post a Comment