راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر) ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی ضلع راجن
پور میں ہیلتھ کو لیکر خصوصی دلچسپی کے باعث پنجاب حکومت نے چائنہ کی طرف
سے ڈی ایچ کیو ہسپتال راجن پور کو جدید دور کے تقاضوں سے لیس ایمبولینس
دیدی گئی۔ ایک خصوصی تقریب میں ڈی سی او راجن پور نے ایمبولینس کی چابی ڈی
ایچ کیو راجن پور کے ایم ایس عبدالرحمان قریشی کو دی۔یہ ایمبولینس جدید دور
کے تمام تقاضوں کے مطابق بنائی گئی ہے اور کسی بھی بڑی ایمرجینسی کو ڈیل
کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔اس موقع پر ای ڈی او صحت ڈاکٹر فیاض کریم
لغاری،ایم ایس ڈی ایچ کیو،ڈاکٹر شمع نور،ڈاکٹر صدیق اور دیگر متعلقہ افراد
موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا کہ میں پنجاب حکومت کا شکر گزار ہو ں کہ وہ
ہیلتھ کو لیکر ضلع راجن پور میں خاص دلچسپی لے رہی ہے اور ہیلتھ پر اس وقت
ضلع بھر میں کافی پراجیکٹس پر کام چل رہا ہے۔بے شک یہ ایمبولینس ضلع راجن
پور کے لئے پنجاب حکومت کا ایک نادر تحفہ ہے اور اب ہماری ذمہ داری ہے کہ
اس امر کو یقینی بنائیں کہ اسکا استعمال مریضوں کو جلد صحت یابی کا باعث
بنے۔
0 comments:
Post a Comment