Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 April 2016

خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے عبد الفتح ہولیو

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)خصوصی افراد کی مدد اور بحالی ہمارا فرض ہے۔خصوصی افرادکے تین فیصد کوٹہ پر عمل درآمد ہو رہا ہے۔ڈسٹرکٹ گورنمنٹ خصوصی افراد کی مدد میں کافی دلچسپی لے رہی ہے۔اور خصوصی افرادان کی کاوشوں سے مطمئن ہیں۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر عبد الفتح ہولیو نے ریڈ رسل کمیٹی برائے خصوصی افراد کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر کمیونٹی ڈیویلپمنٹ اصغر جلبانی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں پیش ہونے والے خصوصی افراد کی خدمت کارڈ میں رجسٹریشن کے لئے کوائف بھجوا دئے گئے ہیں جلد ہی ان کی رجسٹریشن ہو جائے گی۔جو خصوصی افراد اور ایج ہو چکے ہیں ان کا نام خدمت کارڈ میں تو آ سکتا ہے لیکن نوکری کے لئے اپلائی نہیں کر سکتے۔اس اجلاس میں ڈی او سی میاں آفتاب احمد،ڈپٹی ڈی او سوشل ویلفیئر تہمینہ دلشاد،صائمہ مشتاق،محمد ارسلان ممبرخصوصی افراد اور دیگر نے شرکت کی۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers