Feature Top (Full Width)

Wednesday, 6 April 2016

را جن پور ،نا قص میٹر یل کر ڑوں کے منصو بے چند ما ہ میں ہی نا کا ر ہ ذمہ داروں کےخلا ف کا رو ئی ٹھپ

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ لوکل گورنمنٹ میں مبینہ کرپشن کے باعث پرلے درجے کا ناقص میٹریل کااستعمال،کروڑوں روپے کے منصو بے محض چند ماہ میں ہی ٹوٹ پھوٹ کاشکار ،سفارشی بنیادوں پر تعینات ایکسئین لوکل گورنمنٹ محمد خرم نے رشوت کے ریٹ مقرر کرلئے کنٹریکٹر کی ان لسٹ منٹ پر بھی دو فی صد کمیشن وصول کیا جانے لگا وزیراعلیٰ پنجاب ،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب نوٹس لیں عوامی وسماجی حلقوں مجاہد خان ،اللہ نواز،محمد علی،چوہدری محمد اختر ،حسن علی ودیگر نے صحافیوں کو بتلایا کہ جب سے ایکسئین محمد خرم تعینات ہوا ہے نہ صرف ضلع راجن پور بلکہ ڈی جی خان ،مظفر گڑھ اور لیہ میں بھی پرلے درجے کے ناقص میٹرئیل کااستعمال شروع ہوگیا ہے ضلع راجن پور میں تو محکمہ کے توسط سے مکمل ہونے والے تعمیراتی منصو بے محض چند ماہ میں ہی اپنی مدت پوری کرتے نظر آتے ہیں عوامی فلاح کے منصوبوں میں کروڑوں روپوں کی کرپشن کی گئی ہے جبکہ ایکسئین محمد خرم نے مبینہ کمیشن کے عوض آج تک ضلع راجن پور کادورہ کیا اور نہ ہی تعمیراتی منصو بے چیک کئے جس سے کروڑوں روپے کے عوامی فلاح کے یہ منصو بے کمیشن کی بھینٹ چڑھ گئے کنٹریکٹرز اور سب انجینئرز نے ملی بھگت سے ناقص میٹرئیل کااستعمال کیا ہے دوسری جانب ایکسئین محمد خرم نے کنٹریکٹرز کو بھی نہ بخشا اور کنٹریکٹرز سے ان لسٹ منٹ پر بھی دو فیصد کمیشن وصول کرنا شروع کردیا عوامی وشہری حلقوں نے ضلع راجن پور میں تھرڈ پارٹی آڈٹ کرا نے کا مطالبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers