راجن پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ ماحولیات کے زیر اہتمام عالمی یوم ارض کے
سلسلے میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج راجن پور میں ایک سیمینار منعقد کیا
گیا جس سے ڈسٹرکٹ آفیسر ماحولیات ڈاکٹر محمد یونس زاہد ،پرنسپل ڈاکٹر شکیل
پتافی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد
زمینی وسائل کو عقلمندانہ طریقے سے استعمال کرنے کی آگاہی دینا ہے۔ انہوں
نے کہا کہ اس طرح کے پروگرام انڈس شوگر مل اور مقامی سماجی تنظیموں کے
دفاتر میں بھی منعقد کرائے جائیں گے۔ اس سیمینار میں منیجر ہیلپ فاؤنڈیشن
جمشید سومرو،پروفیسرز،لیکچرارز اور سٹاف و طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے
شرکت کی۔بعد ازاں ڈی او ماحولیات نے کالج میں اپنے ہاتھ سے پودا لگا۔اس
موقع پر اختر علی انسپکٹر،محمد فاروق رانا فیلڈ اسسٹنٹ اور عارف حسین بھی
ان کے ہمراہ تھے۔
0 comments:
Post a Comment