راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور میں گذشتہ سال سیلاب کے باعث تباہ ہونے والی
سڑکات کے کٹاؤ ا کو پر کر نے پر کنٹریکٹرز نے چار کروڑ روپے کے فرضی اور
بوگس بلز بنوا لئے ،ڈی اوروڈزوای ڈ اوورکس اینڈسروسز نے بوگس بلوں کی
آدائیگی کر نے سے صاف انکار کردیا ،ڈی سی او کی تحریری شکایت پر ڈی اوروڈز
ثاقب رحیم کوسیکرٹری ورکس اینڈسروسز نے معطل کردیا ڈی او بلڈنگز خالد بھٹہ
کواضافی چارج سونپ دیا گیا بااثر کنٹریکٹرز موجودہ قائمقام ڈی اوروڈز سے
گذشتہ سال کی بوگس آدائیگی کے لئے سرگرم ہو گئے عوامی وسماجی حلقوں
محمداحسان ،طلعت حسین،حاجی افضال،سیف اللہ ودیگر نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے
ہوئے بتلایا کہ گذشتہ سال سیلاب کے باعث عاقل پورروڈ سمیت کئی سڑکات میں
کٹ لگ گئے جنہیں مقامی ٹھیکیداروں کے ذریعہ پُر کرایا گیا اب ان ٹھیکیداروں
نے اس کٹاؤ کے پُر کرنے اور سڑکات کی بحالی کے چار کروڑ روپے کے فرضی اور
بوگس بلز تیار کرلئے جن کی آدائیگی سے ڈی اوروڈز ثاقب رحیم نے صاف اِنکار
کردیا جس پربااثر کنٹریکٹرز نے ایس ڈی او ہائی وے شبیر قریشی کی مبینہ
مشاورت سے انٹی کرپشن میں درخواست گذاردی ،ڈی سی او ظہور حسین گجر نے بھی
ڈی اوروڈ کو آدائیگی کرنے کا کہنا مگر ڈی اوروڈز نے آدائیگی کر نے سے انکار
کیا جس پر ڈی سی او نے سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز پنجاب کو ڈی اوروڈز کی
تحریری شکایت کردی جس پر سیکرٹری ورکس اینڈ سروسز نے ڈی اوروڈز کو معطل
کردیا دوسری جانب ڈی او بلڈنگز خالد بھٹہ کو اضافی چارج سونپ دیا گیا اب
بااثر کنٹریکٹر مافیا نئے ڈی اوبلڈنگز سے آدائیگیاں کرانے کے لئے سرگرم
ہوگیا ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری ورکس اینڈسروسز سے ضلع راجن پور میں فرضی
اور بوگس آدائیگی رکوا نے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی مقرر کر نے کا مطا لبہ کیا
ہے۔
0 comments:
Post a Comment