راجن
پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) میونسپل کمیٹی فاضل پور میں مسلم لیگ ن کے حقیقی
مخلص اور نظریاتی کارکنوں کو نظر انداز کر دیا گیا، عبد الحمید قریشی صدر
یوتھ ونگ سٹی فاضل پور تفصیلات کے مطابق پاکستان ملسم لین یوتھ ونگ فاضل
پور سٹی کے صدر عبد الحمید قریشی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ
مسلم لیگ ن ضلع راجن پور کی قیادت نے میونسپل کمیٹی فاضل پور میں صدر کے
لیے جس شخص کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ضلعی قیادت
پارٹی کی خیر خواہ نہیں ہے ۔ ہمارا جینا مرنا مسلم لیگ ن کے ساتھ ہے ۔ اور
ہمارے لیڈر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب
میاں محمد شہباز شریف ہیں جنہوں نے ملک کو ترقی کی منزلوں کی جانب گامزن
کیا ۔ جسکی مثال موٹروے ، میٹرو بس ، ایٹم بم ، گوادر بندرگاہ اور کسان
پیکج جیسے منصوبے عوام دوستی کا ثبوت ہیں ۔ کارکنان مسلم لیگ کی قیادت سے
پر زور اپیل و مطالبہ کرتے ہیں کہ نام نہاد مسلم لیگی صدر کا نوٹیفکیشن
فارغ کر کے کسی مخلص اور نظریاتی کارکن کو یہ ذمہ داری سونپی جائے ۔ اس
موقع پر ملک ریاض ، اکبر قریشی ، رانا دُر محمد جاوید تحصیل جنرل سیکرٹی
یوتھ ونگ ، بابر قریشی ، اعجاز شاہ و دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔
0 comments:
Post a Comment