راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) دریائی کچہ کے مواضعات بیٹ بخشہ والی،دولت پور،ٹھل
مینگراج اور بیٹ دیوان کے سینکڑوں کسانوں کاانڈس ہائی وے واپڈا چوک پر
احتجاج،آبی گذرگاہوں پر فوری طور پر پختہ پل تعمیر کرانے سمیت بنیادی مراکز
صحت اور سکول کھولے جانے کے مطالبات ،کسانوں کا وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر
ڈیرہ غازیخان اور ڈی سی او راجن پور سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیلات کے
مطابق دریائے سندھ کے کچہ کے علاقہ میں بسنے والے سینکڑوں زمینداروں نے
ایگری فورم کے وائس چیئر مین راؤمحمدافسر کی قیادت میں واپڈا چوک میں
مظاہرہ کیا کسا نوں کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے وہ آبی گذر گاہوں پر پختہ
پلوں کی تعمیر کا مطالبہ کرتے چلے آرہے ہیں پختہ پل نہ ہونے کی وجہ سے وہ
اپنی اجناس منڈیوں تک لانے سے محروم ہیں اور زمینداروں کی کروڑوں کی اجناس
یوں ضائع ہورہی ہیں اس طرح گاؤں کی سطح پر بیمار افراد کو ہسپتالوں تک لانے
میں بھی مشکلات درپیش ہیں بیشتر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں ان کے
دریائی علاقوں میں سکول نہ ہو نے سے اُن کے بچے آج کے جدید دور میں علم
جیسی دَولت سے محروم ہیں اُن کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے وہ ضلع انتظا میہ
مظفرگڑھ اور راجن پور کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں نہ ہی دریا کی اس
سائیڈ انتظا میہ اُن کے مسائل کی جانب توجہ دے رہی ہے اور نہ ہی دریا کی
مغربی سائیڈ انتظا میہ اُن پر توجہ دے رہی ہے اس موقع پر وائس چئیر مین
ایگری فورم راؤ محمد افسر نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ
پنجاب اس دریائی خطہ میں بسنے والوں پر ترس کھائیں اور اس خطہ میں بسنے
والے زمینداروں کو بھی پنجاب کے شہری قرار دیتے ہوئے ان کے مسائل حل کریں
زمینداروں نے وزیراعلیٰ پنجاب ،کمشنر ڈیرہ غازیخان ڈویژن ،ڈی سی او راجن
پور سے فوری طور پر آبی گذر گاہوں پر پختہ پلوں کی تعمیر کر انے کا مطالبہ
کیا ہے ۔
0 comments:
Post a Comment