را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)قبضہ مافیا کا دن دیہاڑے شہری کے پلاٹ پر دھاوابول
کر قبضہ کر لیا،ہوائی فائرنگ پولیس نے الٹا مدعی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا
،مدعی انصاف کے لیے ہائی کورٹ پہنچ گیا اہل علاقہ کا احتجاج تفصیلات کے
مطابق سٹی گارڈن راجن پور میں محمد الیاس کی 20مرلہ کے پلاٹ پر ملزمان
عبدالغفار اشفاق نے 40سے زائد مصلح افراد کے ہمراہ رات گئے حملہ کر دیا اور
شدید ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ،اور ملزمان نے
پلاٹ پر قبضہ کر کے تعمیر شروع کر دی ۔مدعی الیا س کے مطابق تحصیلدار اعظم
گوپانگ نے مبینہ رشوت لے کر ملزمان کو غلط رجسٹری پاس کر دی جس کی بنا پر
قبضہ مافیا نے دھاوا بولا ،جس انصاف کے لیے پولیس کے پاس گیا تو تھانہ سٹی
کے اے ایس آئی اصغر بلوچ نے الٹا میرے خلاف ہی مقدمہ درج کر دیا جو کے
ناانصافی ہے ،اس موقع پر اہل علاقہ نے پولیس اور قبضہ مافیا کے خلاف احتجاج
کیا اور شدید نعرہ بازی کی ،الیاس کے مطابق اگر اسے انصاف فراہم نا کیا
گیا تو وہ خود سوزی کر لے گا ،اہل علاقہ نے ڈی پی او راجن پور غلام مبشر
میکن سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے
0 comments:
Post a Comment