راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) راجن پور کی تحصیل روجہان کے دریائی کچہ کے علاقہ
کچی مورو میں پولیس اور چھوٹو گینگ کے درمیان چھٹے روز بھی فائرنگ
کاتبادلہ جاری ،پولیس نے آس پاس کے دیہی علاقوں سے ابتک ایک سو سے زائد
سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کادعویٰ ہے کہ فائر نگ سے چھوٹو
گینگ کے چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ڈی پی او راجن پور غلام مبشر میکن اس
آپریشن کی قیادت کررہے ہیں جبکہ سولہ سوسے زائد پولیس اہلکار اس آپریشن میں
حصہ لے رہے ہیں ڈی پی او غلام مبشر میکن نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا
کہ ڈاکوؤں کے پاس جدید اسلحہ موجود ہے مگر پولیس بھی اس مرتبہ پوری تیاری
کے ساتھ اس دریائی کچہ میں اُتری ہے اور انشاء اللہ اس علاقہ کو مکمل طور
پر چھوٹو گینگ سے پاک کئے بغیر یہاں سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اُن کا کہنا تھا
کہ ان کی فورس نے قصبہ سونمیا نی میں پڑاؤ ڈال رکھا ہے اور وہ خود بھی
سونمیانی میں شب وروز گذار رہے ہیں اور آپریشن کی مکمل نگرا نی اور کمان
کئے ہوئے ہیں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس علاقہ کے ڈاکوؤں کو علاقائی جزیرے
کی خاصی مدد حاصل ہے جس سے وہ ہر مرتبہ کا میاب ہو جاتے ہیں اُن کا کہنا
تھا کہ پولیس جوانوں کی ضروریات اور اُن کی صحت کا بھی خاص خیال رکھا جارہا
ہے اس آپریشن کو ضرب آہن کا نام دیا گیا ہے پولیس نے چاروں اطراف میں
مورچے سنبھال کر ڈاکوؤں کو نرغہ میں لے رکھا ہے پولیس کاعزم ہے کہ اس علاقہ
میں امن قائم کئے بغیر کسی صورت واپس نہیں ہوں گے واضح رہے کہ ضلع بھر کے
تھانوں کے انسپکٹرز اور آفیسران اس آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور ایس ڈی
پی اوز بھی اس آپریشن میں پوزیشنیں سنبھالے ہوئے ہیں ۔
0 comments:
Post a Comment