Feature Top (Full Width)

Tuesday, 19 April 2016

راجن پور میں سیکورٹی فورسز کاچھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 19 ویں روز میں داخل

راجن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر) راجن پور میں سیکورٹی فورسز کاچھوٹو گینگ کے خلاف آپریشن 19 ویں روز میں داخل ہوگیا پاک فوج کے جوانوں نے اگلے مورچوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے چھوٹو گینگ کو مغوی اہلکاروں کی رہائی اور سرنڈر کر نے بارے قبل ازیں ڈیڈ لائن دی گئی دوسری جانب سیکورٹی فورسز نے علاقہ بھر جن میں کچی مورو،کچی جمال، کچہ کرا چی اور کچہ لنڈ کو مکمل طور پر سیل کردیا ہے تاکہ بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کو کہیں سے فرار کاراستہ نہ مل سکے مقامی ذرائع کے مطابق غلام رسول عرف چھوٹو کے فوج کی بڑی تعداد میں علاقہ میں پہنچنے پر حوصلے پست ہوگئے ہیں اور چھوٹو گینگ کے سرنڈر کر نے کے امکان کو رد نہیں کیا جاسکتا جبکہ سیکورٹی فورسز اب آپریشن کے لئے مکمل طور پر تیار ہیں سیکورٹی فورسز نے نہ صرف خشکی کے راستوں کوسیل کررکھا ہے بلکہ دریائی پتن بھی مکمل طور پر بند کرا دیئے ہیں اور مقامی طور پر چلنے والی کشتیوں کی آمدورفت پر بھی پابندی عائد کردی ہے علاقہ بھر میں کرفیو نافذ کردیا ہے آج صبح دو گھنٹے کے لئے کرفیو میں کمی کی گئی تھی اس کے بعد دو بارہ کرفیو لگا دیا گیا ہے چھوٹو گینگ کے لئے اگلے چوبیس گھنٹے انتہائی اہم تصور کئے جارہے ہیں پاک فوج کی جانب سے بھرپور آپریشن متوقع کیا جارہا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers