را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری
نے کچہ اپریشن میں شہید ہونے والے شہید طارق حسین کی رسم قل میں شرکت کی
ضلع کو نسل کے متوقع چیئر مین سردار صفدر حسین مزاری بھی ان کے ہمراہ تھے
اس موقع پر سردار عاطف حسین مزاری نے کہا کچہ کے شہیدوں نے ثابت کیا ہے کہ
پولیس بھی وطن عزیز کیلئے اپنی جانیں دینے سے گریز نہیں کرے گی انہوں نے
کہا کہ پولیس کے نوجوانوں کے حوصلے بلند ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت
شہیدوں کے خاندانوں کی سرپرستی کرے گی شہید پولیس اہلکاروں کی تنخوائیں اور
دیگر سہولیات ورثاء کو ملتی رہیں گی حکومت ان خاندانوں کو روزگار کی
فراہمی کو یقینی بنائے گی سردار صفد حسین مزاری نے کہا کہ شہدا ہمارے اصل
ہیرو ہیں پوری قوم غم سے دو چار ہے ۔شہید طارق حسین کی رسم قل نئی آبادی
مٹھن کوٹ میں ادا کی گئی ۔رسم قل میں اعلی پولیس افسران اورضلعی انتظامیہ
کے افسران کی عدم شرکت پر لوگوں نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا مزید برآں اس
تقریب میں راجن پور کی سیاسی قیادت کی عدم شرکت پر بھی لوگوں نے شدید
تنقید کی۔تقریب میں اہل علاقہ کی ایک بڑی تعدا د شریک ہوئی
0 comments:
Post a Comment