Feature Top (Full Width)

Saturday, 2 April 2016

را جن پور،غیراعلا نیہ لوڈشیڈنگ سے شہر یو ں کی چیخیں نکل گیئں

راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع راجن پور میں واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈ نگ نے شہریوں کی چیخیں نکلوا دیں ،چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے کی بدترین لوڈ شیڈ نگ سے شہری پریشا نی میں مبتلاء ہو گئے بچوں ،خواتین اور بوڑھوں ومریض افراد کا گرمی اور مچھروں کی وجہ سے برا حال ہے واپڈا انتظا میہ نے راجن پور شہرکی سپلائی بھی دوحصوں میں تقسیم کردی ایک حصہ میں آٹھ گھنٹے جبکہ دوسرے حصہ میں پندرہ گھنٹے کی لوڈ شیڈ نگ کی جارہی ہے آٹھ گھنٹے والے حصہ میں ضلع کچہری ،عدالتیں ،ڈی سی او ،ڈی پی او دفاتر ورہائش گاہیں شامل ہیں جنہیں ایکسٹرا لوڈ شیڈ نگ سے مستثنیٰ قرار دیا گیا ہے شہریوں محمد احسان ،محمد ولی،خان محمد،عبداللہ،محمد ہاشم ،محمد حسن ودیگر نے اس زیادتی پر احتجاج کرتے ہوئے واپڈا کے اعلیٰ حکام ،چیف ایگزیکٹو میپکو ملتان ،ایس ای واپڈا عباس لاشاری ودیگر سے فوری نوٹس لینے اور لوڈ شیڈ نگ میں کمی کرا نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers