راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ راجن پور کی ضلعی سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو
مبارکباد دیتا ہوں کہ انہوں نے انٹر سکول بیڈمنٹن چیمپیئن شپ کا انعقاد
کرایا اور بچوں کے لئے تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی اہمیت بھی اجا گر
کرانے میں اپنا اہم کردار ادا کیا۔کسی بھی ملکی ترقی کا انحصار تعلیم کے
ساتھ کھیلوں کے فروغ میں نمایاں ہوتا ہے اور ایک صحتمند معاشرہ بھی کھیلوں
کے ذریعے ورزش کا عادی بنتا ہے۔ایک اچھا ذہن بھی اچھے جسم کی بدولت وجود
میں آتا ہے،اسلئے اسکولوں وغیرہ میں ایسے ایونٹ کا انعقاد بہت ضروری ہے،ان
باتوں کا اظہار ڈی سی او راجن پور ظہور حسین گجر نے انٹر سکول بیڈمنٹن
چیمپیئن شپ ڈسٹرکٹ راجن پور میں کامیاب ہونیوالے مختلف اسکولوں کے بچوں کے
مابین تحائف کی تقسیم کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پرنسپل النور پبلک سکول
عارف شبیر ،ملک اصغر عباس،ڈی او سپورٹس فیصل ہمایوں،مظہر حسین اور دیگر
متعلقہ افراد موجود تھے۔ڈی سی او ظہور حسین گجر نے پہلی پوزیشن آنے پر ڈی
پی ایس سکول کے طالب علموں چوہدری برہان اور چوہدری احمد کو ٹرافی اور فرسٹ
پرائز دیا جبکہ النور پبلک سکول کے رنر اپ ارسلان عطاء اور طیب خالد کو
بھی سیکنڈ پوزیشن کا انعام دیا گیا۔ڈی سی او نے مزید کہا کہ جو بھی بچے آج
انعام سے محروم رہ گئے ہیں وہ اپنا دل چھوٹا مت کریں اور اپنی آج کی ہار کو
مستقبل میں جیت میں بدلنے کے لئے مزید محنت کریں۔اپنی ہار سے سیکھیں کہ کن
کن چیزوں پر کام کرکے بہتری لائی جا سکتی ہے اور مجھے امید ہے کہ آپکے
ٹیچرز یا کوچ حضرات اپنی رہنمائی میں آپکا مستقبل روشن بنائیں گے۔
0 comments:
Post a Comment