Feature Top (Full Width)

Tuesday, 26 April 2016

ضلع راجن پور کے انتہائی مستحقین زکوٰۃ افراد کو آٹو رکشہ فراہم کیاجارہا ہے

را جن پور(ڈسٹر کٹ رپو رٹر)محکمہ زکو ٰ ۃ کے ضلعی آفیسر راجن پورکی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ و عشر حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع راجن پور کے انتہائی مستحقین زکوٰۃ افراد کو آٹو رکشہ فراہم کیاجارہا ہے ،جسکا مقصد غربت کا خاتمہ اور روزگار کی فراہمی ہے۔اس اسکیم کے تحت صرف وہ خوش نصیب افراد آٹو رکشہ حاصل کرسکیں گے،جو بے روزگار مسلمان شہری ہوں ،عمر 18تا 45سال ہو،کم از کم ایک سال پرانا ڈرائیونگ لائسنس ہو اور مقامی زکوٰۃ کمیٹی ان مستحق افراد کے استحقاق کا تعین بھی کرے۔نیزدرخواست فارم دفتر ضلع کمیٹی راجن پور سے وصول کئے جا سکتے ہیں اور درخواست فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 27-04-2016ہے۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers