Feature Top (Full Width)

Sunday, 10 April 2016

ڈی سی او ظہور حسین گجر کا مرکز خرید گندم مٹ واہ کا دورہ

راجن پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر)’’ڈی سی او ظہور حسین گجر کا مرکز خرید گندم مٹ واہ تحصیل روجھان کادورہ ‘‘ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ باردانہ کی تقسیم سے قبل ہر قسم کے انتظامات مکمل ہونے چاہئیں اور موضع وائز لیسٹیں آویزاں کی جائیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز خرید گندم مٹ واہ تحصیل روجھان کے دورہ کے دوران کیا۔اس موقع پر ڈی ایم او عبد الرؤف ،ڈی ایف سی میاں پرویز،سینٹر انچارج عبد الرحیم طارق ،تحصیل دار ،پٹواریوں ،مارکیٹ کمیٹی کے افسران ،صدرکسان راؤ افسراور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔ڈی سی او نے کہا ہے کہ آنے والے کسانوں اور کاشتکاروں کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں ۔ڈی سی او نے پٹواریوں کا ریکارڈ اور لیسٹیں بھی چیک کیں۔اس موقع پر سینٹر انچارج عبد الرحیم طارق نے بتایا کہ اس سینٹر کا ٹارگٹ ایک لاکھ ستر ہزار بوری اور سترہ ہزار میٹرک ٹن ہے۔انہوں نے بتایا کہ پچاس بوری پر نقد کیش اور دس بوری فی ایکٹر کے حساب سے دیا جائے گااور اس سینٹر کے بائیس مواضعات ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers