Feature Top (Full Width)

Saturday, 30 April 2016

کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے ڈاکٹر عباس عزیز

راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر )کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے۔ فصل کی پیداوارمیں اضافہ کیلئے کھادوں کومتوازن اور درست اندازاور مقدارمیں زرعی ماہرین کی سفارشات کی روشنی میں کرنا چاہئے۔ ہمارے ہاں فی ایکڑ پیداوار میں ٹھہراؤ اور کمی کی اہم وجوہات روایتی طریقہ کاشت اور کھادوں کا غیرمتوازن استعمال ہے۔ان خیالات کا اظہارفوجی فرٹیلائزر کمپنی ان خیالات کا اظہار فوجی فرٹیلائزر کمپنی کے زرعی ماہرڈاکٹر عباس عزیزنے غازی چوک جام پورمیں گندم کے نمائشی پلاٹ پرمنعقدہ یوم کاشتکاراں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ملک کی ترقی زراعت کی ترقی اور کسان کی خوشحالی سے وابستہ ہے۔ کاشتکاری کے جدید طریقوں اوربہترانتظامی صلاحیتوں سے پیداوار میں قابل قدراضافہ کیا جاسکتا ہے۔اس سے قبل ڈاکٹر عباس عزیز نے گندم کے نمائشی پلاٹ پراستعمال کی جانے والی پیداوار ٹیکنالوجی اور اس پر آنے والے اخراجات اور آمدن کے معاشی تجزیہ سے کاشتکاروں کو آگاہ کیا۔انہوں نے کاشتکاروں کو بتایا کہ گندم کی ترقی دادہ اقسام کی پیداواری صلاحیت 80من فی ایکڑ سے بھی زائد ہے ۔ زمین کی بہترتیاری، صحتمند بیج ،درست طریقہ اور وقت کاشت ، جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی ، آبپاشی اور کھادوں کے متوازن استعمال سے گندم کی پیداوارمیں 100فیصد تک اضافہ ہوسکتاہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکارفصل کی نگہداشت کے تمام مراحل بالخصوص زرعی مداخل کا استعمال زرعی ماہرین کے مشورہ سے کریں۔ فوجی فرٹیلائزرکمپنی بھی اعلی معیارکی کھادیں ملک کے کونے کونے میں پہنچانے کے ساتھ ساتھ کاشتکارکی عملی تربیت بھی کررہی ہے۔ اس مقصد کیلئے ٹول فری ہیلپ لائن کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔کاشتکار ایف ایف سی کی زرعی خدمات سے فائد ہ اٹھاکر فصلوں کی پیداوارمیں اضافہ کرسکتے ہیں۔

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers