راجن
پور(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین گجر کی جانب سے
ڈسٹرکٹ راجن پور میں تمن گورچانی،تمن مزاری اور تمن دریشک کے علاقوں میں
درختوں کی غیر قانونی کٹائی کی شکایات آنے کے بعد درختوں اور جھاڑیوں کی
غیر قانونی کٹائی کے خلاف دفعہ 144 کے نا فذ میں مورخہ 14-04-2016سے 60دن کی
توسیع کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ راجن پور کی طرف سے ڈی او جنگلات طلعت
عباس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس حوالے سے گورنمنٹ آف پنجاب
فاریسٹری وائیلڈ لائف اینڈ فشریز ڈیپارٹمنٹ لاہورنے پہلے ہی سے احکامات
جاری کیئے ہوئے ہیں جنکے مطابق جنگل کی حدود سے 8کلو میٹر تک کوئی بھی لکڑی
کا آرا ،ٹال ،کوئلوں کا بھٹہ نہیں لگا یا جاسکتا۔اس سلسلہ میں رکھ کوٹ
مٹھن ،رکھ شکار پور،رکھ ساہنوالہ اور رکھ لنڈا ابراہیم کے گردو نواح میں
قائم تمام آرا جات ،ٹال اور کوئلوں کے بھٹہ مالکان کو حتمی توٹس دیئے جا
چکے ہیں کہ 10یوم میں مذکورہ آرا جات ،ٹال اور کوئلوں کے بھٹہ کو ختم
کردیں۔بصورت دیگر ان کے خلاف سخت ترین قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی
جائیگی اور محکمہ جنگلات ضلعی حکومت راجن پور ان کے کسی قسم کے نقصان کا
قطعی ذمہ دار نہ ہوگا۔جنگل کی حدود سے 8کلو میٹر دور آرا،ٹال یا بھٹہ لگانے
سے پہلے محکمہ جنگلات سے سرکاری فیس کے عوض رجسٹریشن کروانا ضروری ہوگا۔
0 comments:
Post a Comment