Feature Top (Full Width)

Wednesday, 20 April 2016

چھوٹو گینگ کو200سو کلاشنکوف دی گئیں چوہدری مقصود الحسن

را جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)چھوٹو گینگ کی پرورش کرنے والے سابق حکمران دوسروں کو مورد الزام ٹھہرا رہے ہیں ۔یہ ایک حقیقت ہے کہ چھوٹو کی پرورش ق لیگ کے دور میں ہوئی اسوقت چوہدری پرویز الہی پنجاب کے وزیر اعلی تھے بتایا جاتا ہے کہ 2004 ؁ میں صوبائی حکومت کی ہدایت پر چھوٹو گینگ کو انڈس ہائی وے پر بگٹی قبائل کی یلغار کو روکنے کیلئے سرکاری سر پرستی میں اسلحہ دیا گیا بتایا جاتا ہے کہ اس وقت چوہدری مقصود الحسن راجن پور میں ڈی پی او تعینات تھے اور ان کے احکامات پر چھوٹو گینگ کو200سو کلاشنکوف دی گئیں ان دنوں آئے روز بگٹی قبائل انڈس ہائے وے پر لوٹ مارکی وارداتیں کرتے تھے پولیس جنہیں روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی تھی حکومت نے چھوٹو سے رابطہ کیا اور اسے یہ ذمہ داری دی گئی حکومتی سر پرستی مل جانے کے بعد چھوٹو نے اپنا گینگ بنایا اور یوں اس کی پرورش ہوئی ۔گذشتہ روز چوہدری ظہورالہی نے میاں شہباز شریف اور ان کی حکومت پر جو الزامات عائد کیے در حقیقت یہ سب کچھ ان کے ہی دور حکومت میں شروع ہوا تھا

0 comments:

Post a Comment

 

Subscribe to our Newsletter

Contact our Support

Email us: youremail@gmail.com

Our Team Memebers