را
جن پور (ڈسٹر کٹ رپورٹر)مزاری خاندان کو نقصان پہنچانے کیلئے 2002 میں
بر سر اقتدار دریشک سرداروں نے چھوٹو گینگ کو منظم کیا ۔2009 میں میری
درخواست پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے چھوٹو گینگ کے خلاف اپریشن
کا حکم دیا ۔فوج ہی ان گینگز کا خاتمہ کر سکتی ہے ان خیالات کا اظہار مسلم
لیگ ن کے ایم پی اے سردار عاطف حسین مزاری نے ٹیلی فون پر صحافیوں سے گفتگو
کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے دور حکومت میں چھوٹو سارا دن
تھانوں میں بیٹھا رہتا تھا صرف مزاری خاندان کو نقصان پہنچانے کیلئے نہ صرف
چھوٹوبلکہ عمرانی اور لانگ گینگز بنائے گئے چھوٹو گینگ میں بلوچستان
لبریشن آرمی،پٹھان،سندھی اور مقامی بد معاش شامل ہیں انہوں نے کہا کہ
دریائے سندھ کی وجہ سے چھوٹو گینگز کے پاس محفوظ پناہ گائیں تھیں تاہم پاک
آرمی کے آجانے کی وجہ سے اب ان کا خاتمہ ممکن ہے جس سے علاقے میں امن و
امان کاقیام ممکن ہو جائے گا
0 comments:
Post a Comment