راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )کچہ کے علاقے میں پولیس کی طرف سے جاری آپریشن میں
جام شہادت نوش کرنے والے 5جوانوں کی پولیس لائن راجن پور میں شام 5بجے نماز
جنازہ ادا کر دی گئی۔نما ز جنازہ میں ڈی سی او راجن پور چوہدری ظہور حسین
گجر،ضلعی انتظامیہ کے افسران،پولیس افسران،ریسکیو 1122، علماء کرام،مذہبی و
سماجی رہنما ،وکلاء ،ورثاء اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مولانا
محمودالحسن قاسمی نے نماز جنازہ پڑھائی اور خصوصی دعا کروائی ،اس کے بعد
شہداء کو پولیس کی طرف سے سلامی پیش کی گئی اورتمام لوگوں نے شہداء کو خراج
تحسین پیش کیا کہ شہداء نے امن کی خاطر اپنی جانوں کی بازی لگادی۔
0 comments:
Post a Comment