راجن پور ( ڈسٹر کٹ رپورٹر)یونیورسل پرائمری اور سیکنڈری ایجوکیشن کے
گھر،گھر سروے کے ڈیٹا کو اکٹھاکرنے کے لئے بہترین حکمتِ عملی اور مائیکرو
لیول کی پلاننگ کی ضرورت ہے۔ ڈسٹرکٹ راجنپور کے" ڈپٹی ڈی۔ای۔او" اور تحصیل
راجنپور کے " اے ۔ ای ۔ او" کے ساتھ ملکر "یو ۔پی۔ای" مہم کے تحت ڈیٹا
اکٹھاکرنے کے لئے مائکرو لیول کی منصوبہ بندی کی گئی۔ ان باتوں کا اظہار
ثنا ء اللہ سہر انی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، میل نے یو پی ای ، یونیسف کے
زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب کے دوران کیا۔رخسانہ مبارک، ڈسٹرکٹ
کوآرڈینیٹر، یو پی ای ، یونیسف نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا
کہ تمام " اے ۔ ای ۔ اوز" اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسرز نے بہت محنت اور لگن
کے ساتھ تمام یونین کونسلز اور مراکز کے نقشے بنائے اور اساتذہ کی ڈیوٹیاں
متعلقہ جگہوں پر ترتیب دیں۔ گھر ،گھر UPEسروے کے لئے ووٹر لسٹیں بھی AEOs
کے حوا لے کی گئیں۔20 اپریل تک یہ مائیکرو پلاننگ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ
اور یونیسف کو بھیج دی جائیگی۔نے کہا کہ ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لئے محکمہ
تعلیم کوئی کسر نہیں چھوڑے گا اور ہر سطح پر بھرپور تعاون کرے گا
0 comments:
Post a Comment