راجن
پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی صدر انجمن پٹواریان سرداربشیر احمد خان مزاری نے
کہا ہے کہ متوقع خریداری فصل گندم کے حوالے سے ڈی سی او ظہورحسین گجر کی
ہدایت پر پٹواریوں وعملہ فیلڈ نے ریکارڈ مرتب کرنا شروع کردیا ہے اور ڈی سی
او کی ہدایت کی روشنی میں ہی گرداروی کر کے ہی لسٹیں مرتب کی جائیں گی یہ
بات اُنہوں نے راجن پور میں صحا فیوں سے ملاقات کے دوران کہی اُن کا کہنا
تھا کہ حکو مت پنجاب کے ویژن کے مطابق زمیندار بھائیو ں کو زیادہ سے زیادہ
سہولیات فراہم کی جائیگی اور ہر ممکن کوشش کی جائیگی کہ زمینداروں کوکسی
قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو اور وہ باآسانی اپنی فصل گندم محکمہ خوراک کو
فروخت کرسکیں
0 comments:
Post a Comment