راجن
پور(ڈسٹر کٹ رپورٹر )دور جدید میں کمپیوٹر کی تعلیم بڑی اہمیت کی حامل
ہے۔کمپیوٹر ٹیکنالوجی تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہی ہے۔ان خیالات کا
اظہار ڈائریکٹر کالجز ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر الطاف حسین نے گورنمنٹ گرلز ڈگری
کالج راجن پور کی کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ڈپٹی
ڈائریکٹر کالجز پروفیسر کلیم اختر قریشی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کالجزفخر لطیف
بزدار،پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ ناز، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج ڈاکٹر
شکیل پتافی کے علاوہ کالج ہذا کی پروفیسرز اور لیکچرارز بھی موجود تھیں۔
ڈائریکٹر کالجزنے کہا کہ کالج ہذا میں باقاعدہ طور پر آئی سی ایس کی کلاسز
لگائی جا رہی ہیں۔اس موقع پر پرنسپل گرلز کالج مسز شاہینہ نازنے تفصیل سے
بتاتے ہوئے کہا کہ کالج ہذا میں پری میڈیکل ایف ایس سی کی کلاسز کا بھی
باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔
0 comments:
Post a Comment